: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،6اپریل(ایجنسی) مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے دہلی کے وزیر سیاحت کپّل مشرا کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ سے موازنہ کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے وزیر اعلی اروند
کیجریوال کو عوامی طور پر وزير اعظم سے معافی مانگنی چاہئے۔ مسٹر روی شنکر پرساد نے کابینہ کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ اب تک ملک کے کسی لیڈر نے اس طرح کا غیر ذمہ دار انہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایک طرف مسٹر کیجریوال مرکزی حکومت سے تعاون کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف خود ان کے وزیر وزیر اعظم کے خلاف اس طرح کے تبصرے کرتے ہیں۔